شوپیان کے موش واڈہ میں جامعہ منارالہدیٰ کے متعدد طلبا نے اس سال حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے جن کی دستار بندی کی گئی۔ جامعہ منارالہدیٰ میں دستار بندی کے موقع پر مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا۔
جلسۂ دستار بندی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور تقریب میں مکمل قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبا کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر معروف عالم دین مولانا پیر زادہ مولانا شکیل الرحمٰن اویسی کو اس ادارے کا سربراہ منتخب کیا گیا۔
- یہ بھی پڑھیں:شوپیان: حسنین مسعودی نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
مولانا شکیل الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن، محبت، بھائی چارگی، احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے، وہیں انہوں نے گزشتہ روز کرالہ چک شوپیان میں نویں جماعت کی طالبہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔