منگل کو شام تقریباً 9 بجے کے بعد کھیلن علاقے کے پہاڑ پر بادل پھٹنے سے گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بادل پھٹنے سے ویرسرن کھیلن میں سیلابی پانی سے مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، وہیں ویرسرن سے کھیلن کی جانب جانے والا راستہ اور پل پوری طرح سے بہہ گیا۔
مزید پڑھیں:ترال: نالہ نارستان میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتِ حال
ان کے مطابق متعدد بار انتظامیہ کو اس بارے میں گزارشات کی گئیں تاہم انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت اور امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔