ETV Bharat / city

Cloud Burst in Wantrag: اننت ناگ میں بادل پھٹنے سے سیلاب جیسی صورتحال - بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

ونتراگ میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے زرعی زمین اور میوے باغات میں کافی نقصان ہوا ہے تاہم اس میں کسی بھی طرح کا کوئی جانہ نقصان نہیں ہوا۔ Cloud burst in Jammu and Kashmir

Cloud burst
بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال
author img

By

Published : Jul 31, 2022, 1:16 PM IST

Updated : Jul 31, 2022, 2:20 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں درمیانی شب سے ہوئی طوفانی بارش سے جہاں بیشتر علاقوں میں ندی و نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے وہیں ونتراگ کہری بل میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ مکانوں کے اندر پانی گُھس گیا۔تاہم کہیں بھی علاقے سے کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ونتراگ علاقے کے لوگ زیادہ تر کھیتی باڑی پر منحصر کرتے ہیں اور آج ہوئی موسلادھار بارشوں کے بعد بادل پھٹنے سے علاقے میں کئی زرعی اراضی اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ کافی مایوس نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں مکانات اور ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Jammu and Kashmir Cloud Burst News

بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

ونتراگ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی برسوں سے جب بھی ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھتی ہے تو ہمیں ایسے ہی نقصان کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں پر بنا پل پوری طرح سے ڈوب گیا ہے جس کی تعمیر نو کے لیے ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام سے اپیل کی لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ لہذا ہم ایل جی صاحب اور ضلع ترقیاتی کمیشنر اننت ناگ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ہمیں اس مصیبت سے نجات حاصل ہو۔

Last Updated : Jul 31, 2022, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.