ETV Bharat / city

امرناتھ شرائن بورڈ کے سی او نے پرتھم پوجا میں حصہ لیا

امرناتھ شرائن بورڈ کے سی ای او نے بدھ کے روز شری امرناتھ گفا کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں پرتھم پوجا میں حصہ لیا ہے۔

امرناتھ  گفا
امرناتھ گفا
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 8:05 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں آج امرناتھ شرائن بورڈ کے سی ای او نتیشور کمار نے شری امر ناتھ گفا کا دورہ کیا ۔
انہوں نے پہلگام کی برفانی پہاڑوں میں واقع امرناتھ گفا میں جیتھا پورنیما ‘Jyeshtha Purnima’ کے موقع پر منعقدہ پریتھم پوجا (Pratham Pooja) میں حصہ لیا اور شیولنگم کا درشن کیا۔
اس موقع پر ہون کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہون کے دوران خصوصی پوجا کی گئی۔

پوجا کے دوران ملک کے لیے امن و سلامتی کے لیے خاص دعائیں کی گئیں۔

ان کے ہمراہ امرناتھ شرائن بورڈ کے ڈپٹی سی ای او، پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی تھے۔

پرتھم پوجا اور ہون کا پروگرام ڈی ڈی چینل پر راست نشر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Amarnath Yatra : کووڈ-19 کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا منسوخ

واضح رہے کہ امرناتھ یاترا لگاتار تیسری بار منسوخ کر دی گئی ہے۔ 2019 میں مرکز نے 5 اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے سے قبل یاترا اچانک منسوخ کردی تھی۔ گذشتہ سال بھی یاترا کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی۔
رواں برس بھی کورونا کی وجہ سے امرناتھ یاترا منعقد نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ تاہم عقیدت مندوں کے لیے "آرتی" کی آن لائن سہولت فراہم ہوگی۔
اس فیصلے کا اعلان جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شرائن بورڈ سے مشاورت کے بعد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.