اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے پنزگام علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق علاقے میں فوج کی جانب سے علاقے کی طرف جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔