تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے بعد فوج کی 19 آر آر نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا۔ فوج علاقے میں گھر گھر تلاشی کررہی ہے۔
فوج کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔
مزید پڑھیں:شوپیاں انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کارروائی جاری ہے۔ وہیں علاقے کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔