اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے کھلاڑیوں کو منفرد کارنامہ انجام دینے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی امید کا اظہار کیا کہ وہ دوسرے نوجوانوں کو بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے میں اہم کردار نبھائیں گے۔ ساتھ ہی ان کی حوصہ افزائی بھی کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل کسی فرد کی مجموعی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور نوجوانوں کی توانائی کو بروئے کار لانے کے لیے ان کو منفی قوتوں سے دور رکھنے کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے نوجوانوں پر مستقل بنیادوں پر بڈگام پولیس کے زیرِ اہتمام کھیلوں کے مقابلوں سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔
تقریب کے دوران جن کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ان میں تجمل احمد خان (کراٹے، کک باکسنگ) دعا مختار (کک باکسنگ) تنزیلہ نظیر (کک باکسنگ) ماجد ماگرے (کک باکسنگ) غنیش گلزار (کک باکسنگ) قرقاب جہانگیر (کراٹے و کک باکسنگ) اعجاز احمد پرہ (کراٹے و کک باکسنگ) فیضان صوفی (کراٹے و کک باکسنگ) بلال احمد (کراٹے و کک باکسنگ) اور کوثرہ (کراٹے و کک باکسنگ) قابل ذکر ہیں۔
اس تقریب میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان ، ڈپٹی سپریڈینٹ ہیڈکواٹرس کے علاوہ ضلع کے دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر بڈگام میں کیا گیا۔