ETV Bharat / city

سسرال سے نقد و سونے کے زیورات لے کر دلہن فرار - नगदी और सोने के जेवर लेकर दुल्हन भाग निकली

لارنو کے اقبال پورہ کھریٹی کے رہنے والے عاشق حسین نے بتایا کہ ان کی شادی رواں سال اگست میں ہوئی تھی۔ ان کی بیوی، جو رامبن ضلع کے بٹوٹ کی رہنے والی ہے، 31 اکتوبر کو اس وقت لاپتہ ہو گئی تھی، جب وہ کام کی غرض سے گھر سے باہر تھے۔

سسرال سے نقد و سونے کے زیورات لے کر دلہن فرار

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 10:15 PM IST

کوکرناگ کے کھریٹی لارنو میں 31 اکتوبر کو ایک دلہن مبینہ طور پر اپنے سسرال سے نقد اور سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ جبکہ اس کے شوہر عاشق حسین نے اپنی دلہن کے خلاف لارنو کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

لارنو کے اقبال پورہ کھریٹی کے رہنے والے عاشق حسین نے بتایا کہ ان کی شادی رواں سال کے 17-18 اگست کو ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی، جو رامبن ضلع کے بٹوٹ کی رہنے والی ہے، 31 اکتوبر کو اس وقت لاپتہ ہو گئی تھی، جب وہ کام سے باہر تھے۔

مزید پڑھیں: کیمور: بیوی کو منانے میں شوہر کامیاب

شوہر نے مزید بتایا کہ بیوی کے چوری چھپے چلے جانے کا شبہ انہیں جب ہوا تو انہوں نے فوراً سامان چیک کیا، جہاں انہوں نے نقد چالیس ہزار روپے کے علاوہ، دو لاکھ پچاس ہزار مالیت کے طلائی زیورات غائب پائے جس کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس تعلق سے پولیس نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس خاتون کا پتہ لگالیں گے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.