جموں و کشمیر: ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں جاری امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ روز بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 500 سے زائد یاتری زخمی ہوئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کی مہم جاری ہے، اس دوران ہلاک ہونے والے یاتریوں کی لاشیں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر ہمہامہ پہنچا دی گئیں۔ تمام لاشیں بذریعہ ہیلی کاپٹر ہیڈ کورٹر لائی گئیں۔ Cloudburst in Amarnath Cave
واضح رہے کہ گزشتہ روز امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ امرناتھ گُپھا کے قریب جمعہ کی شام تقریباً 5.30 بجے بادل پھٹ گیا تھا۔ اس میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ کئی لوگ لاپتہ بھی ہیں۔ اس حادثے کے بعد بھارتی فوج کی قیادت میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ Amarnath Cave Shrine Received 28 mm of Rainfal
تفصیلات کے مطابق امر ناتھ گُپھا کے قریب پھٹنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس واقہ کے بعد شدید سیلاب میں کئی عقیدت مند بہہ گئے۔ اب تک 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 45 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ان کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام رات گئے تک جاری رہا اور اب صبح سے ایک بار پھر آپریشن تیز کیا جا رہا ہے۔ Bodies of Amarnath Yatra Pilgrims
غار سے تقریباً دو کلومیٹر نیچے ایک مقام پر جہاں یاتریوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹینٹ لگے ہوئے تھے اور کئی مفت لنگر کام کررہے تھے، وہاں اچانک پانی کا ریلہ آیا، جس میں متعدد لوگ بہہ گئے۔ ابھی بھی درجنوں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج راحت اور بچاؤ کارروائی میں مصروف ہیں۔ ہیلی کاپٹر سروس کو استعمال میں لاکر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ Cloudburst in Amarnath Cave ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں رسیکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر اور این ڈی ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔