ETV Bharat / city

اننت ناگ: عاشوراء کی مناسبت سے جلوس کے ساتھ ساتھ خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 7:26 PM IST

محرم الحرام کی دس تاریخ کو عاشورہ کہا جاتا ہے، دراصل عربی زبان میں دس کو 'عشر ' کو کہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے محرم الحرام کے ابتدائی دس دنوں کو عاشوراء کہا جاتا ہے۔

اننت ناگ کے چترگل میں عاشورہ کا جلوس برآمد

شیعہ طبقے کے لیے عاشور سے مراد ماہِ محرم کے پہلے وہ دس ایام ہیں جن میں وہ روایتی عزاداری نوحہ خوانی کی مجلسوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے چھترگل میں بھی عزاداروں نے 10 محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالے اور مجلسیں منعقد کیں۔ عاشوراء کے دوران عزاداران نے مختلف طریقوں سے ماتم کے ذریعے کربلا میں گزرنے والے سانحہ کو یاد کیا۔

اس موقع پر چھترگل میں قائم ادارہ خاتم المرسلین نے محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا۔ جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خون عطیہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ عاشوراء کے بغیر بھی یہاں کے نوجوان خون کا عطیہ کرتے رہتے ہیں۔ چھترگل شانگس میں عقیدت مند ذوالجناح، (ذوالجناح اس گھوڑے کی علامت ہے جس پر پیغمبر اسلام کے نواسے سوار تھے) کو پورے عقیدت و احترام سے چھورہے تھے۔

مزید پڑھیں: واقعۂ کربلا اور یومِ عاشوراء

آپ کو بتادیں کہ ساتویں صدی میں پیغمبرِ اسلامﷺ کے نواسے امام حسینؓ اور ان کے اقرباء نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی شہادت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.