ETV Bharat / city

ترال: وائلڈ لائف اہلکاروں نے ریچھ کو پکڑ لیا - ای ٹی وی بھارت

وائلڈ لائف اہلکاروں نے آج سیموہ ترال میں ایک کالے ریچھ کو قابو میں کرلیا جس کی وجہ سے گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے میں خوف کا ماحول تھا۔

ترال: وایلڈ لایف اہلکاروں نے ریچھ کو پکڑ لیا

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 10:05 PM IST

وائلڈ لائف کے اہلکار کئی دنوں سے ریچھ کو پکڑنے کی کوشش کررہے تھے تاہم آج ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ریچھ کو پکڑنے کےلیے علاقے میں کچھ روز قبل پنجرے کو رکھا گیا تھا تاہم گزشتہ شب ایک بڑا ریچھ پنجرے میں پھنس گیا۔

ترال: وائلڈ لائف اہلکاروں نے ریچھ کو پکڑ لیا

ریچھ کے پکڑنے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ مقامی شخص غلام محی الدین شیخ نے بتایا کہ ریچھ نے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی اور لوگ باغات میں جانے سے کترا رہے تھے۔

انہوں نے وائلڈ لائف اہلکاروں کے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں مزید ریچھ بھی گھوم رہے ہیں جنہیں فوری طور پر پکڑنا ضروری ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترال: ریچھ کے حملے میں تین افراد زخمی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وایلڈ لایف ترال کے ایک عہدیدار محمد یوسف نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ سیموہ علاقے میں کیج نصب کیے جس دوران یہ ریچھ قابو کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جنگلی جانوروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے بلکہ محکمے کو مطلع کریں جسکے بعد ہم اسے قابو کریں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ رواں سال تقریبا آٹھ ریچھ ترال علاقے میں پکڑے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.