اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سریگفواڑہ میں ایک نجی آرگنائزیشن کی جانب سے علاقے میں امداد رسائی کے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام میں آرگنائزیشن کے ممبران اور بی جے پی رہنماؤں نے خطاب کیا اور مستحقین میں امداد و ضروری سامان تقسیم کیا۔ پروگرام میں بی جے پی جموں و کشمیر کے نائب صدر صوفی یوسف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ سید وجاہت کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
صوفی یوسف نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے جموں و کشمیر کے مجوزہ دورے معنی خیز ہیں۔
موصوف نے کہا کہ جمہوری حکومت کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے بی جے پی بھی جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے حق میں ہے اور اس حوالے سے پارٹی کارکنان بھی بالکل تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپریل ماہ میں جب کہ وزیر داخلہ 19 مارچ کو جموں و کشمیر کے دورے پر آئیں گئے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
بی جے پی کے سینیئر رہنما صوفی یوسف نے کہا کہ اب وادی میں ہڑتال یا پتھراؤ کے واقعات کئی پر بھی رونما نہیں ہوتے اور بی جے پی اپنے موقف پر کام کر رہی ہیں اور ہم وعدے کے پابند ہیں۔ جس طرح وزیر اعظم نے سب کے ساتھ سب کے وکاس کی بات کی، وہ آج کشمیر میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔