بھارتی جنتا پارٹی کے یوٹی نائب صدر صوفی یوسف نے کہا کہ 'مرکز میں بی جے پی قیادت کے 7 برس مکمل ہونے پر پارٹی کارکن جشن منانے کے بجائے لوگوں تک امداد اور راحت پہنچانے کے کام میں سرگرم ہیں۔'
صوفی یوسف نے یہ بات اننت ناگ میں مقیم غیر مقامی باشندوں کو راشن، ماسک و دیگر اشیاء کی تقسیم کرنے کے دوران کہی۔
صوفی کے مطابق کورونا کرفیو کے دوران غیر ریاستی باشندے کی کثیر تعداد کشمیر میں موجود ہیں جو کشمیر روز گار کی تلاش میں آتے ہیں۔ لیکن کرفیو کے دوران انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی کے مدنظر بی جے پی کی جانب سے ایسے افراد کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجوده وبائی صورتحال کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر بھارتی جنتا پارٹی کا ہر رکن اس طرح کا کام انفرادی و اجتماعی سطح پر انجام دے رہا ہے، جو کہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔