ETV Bharat / city

کوکرناگ: اپنی پارٹی کے اُمیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انیس لاسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کو چاہیے کہ وہ اُس امیدوار کا انتخاب کریں، جو ان کی خدمت کرے اور ساگم علاقہ کی صحیح طریقے سے ترجمانی کر سکے۔'

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 9:33 PM IST

کوکرناگ: اپنی پارٹی کے اُمیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، انتخابات میں شامل ہونے کے لئے اپنی پارٹی کے نو منتخب اُمیدوار انیس الاسلام نے بھی حلقہ انتخاب کوکرناگ کر ساگم بلاک سے پرچہ نامزدگی داخل کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی برینگ عبدل الرحیم راتھر کے ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

کوکرناگ: اپنی پارٹی کے اُمیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کی

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انیس لاسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کو چاہیے کہ وہ اُس امیدوار کا انتخاب کریں، جو ان کی خدمت کرے اور ساگم علاقہ کی صحیح طریقے سے ترجمانی کر سکے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'لوگوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے انہوں نے ہمیشہ اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'بلاک ساگم کے لوگ ان پر اعتماد رکھیں اور ان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، تاکہ مستقبل میں بھی وہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں رہیں۔'

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی برینگ اور اپنی پارٹی کے سینئر رہنما عبدل رحیم راتھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح سے وادی کے مختلف مقامات پر سیاسی رہنماؤں کے کمپین کرنے پر پابندیاں عاید کی گئی، اس سے جمہوریت پر کئی سوالات کھڑے ہوجاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایک جمہوری ملک میں جمہوریت زمینی سطح پر دکھنی چاہئے تاکہ سب کو اپنی بات کرنے کا موقع ملے۔'

انہوں نے کہا ہے کہ 'قوم کی رہنمائی یہاں کے نوجوان کریں، تاکہ قوم کا مستقبل روشن ہو سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.