ETV Bharat / city

Residential House Gutted in Kokernag: کوکرناگ میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

جنوبی کشمیر South Kashmir کے کوکرناگ علاقے میں شبانہ آتشزدگی Residential House Gutted during nocturnal fire in Kokernagکے دوران رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

Residential House Gutted during nocturnal fire in Kokernag

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 12:56 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور افتادہ علاقے اچھو گڑول میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ Residential House Gutted in Kokernagآتشزدگی کے سبب مکان میں رہائش پذیر غلام حسن چاڑ اور محمد اقبال چاڑ کا کنبہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

کوکرناگ میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کو وقت پر مطلع کیا تھا تاہم رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کے سبب فائر عملہ وقت پر نہ پہنچ سکا۔ مقامی باشندوں کی مدد سے اگرچہ افراد خانہ کو باہر نکالا گیا تاہم گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے بے تحاشا کوششیں کیں، تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر اور اس میں موجود دیگر ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے تقریباً 3 بجے اہل خانہ نے آگ کی اطلاع دی، جس کے بعد آس پاس کے رہائشی فوری طور آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جُٹ گئے۔

مکان مالک نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آتشزدگی کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے بلکہ مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متاثرین نے کہا: ’’گر چہ مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کی جی توڑ کوشش کی، آگ بجھانے کے دوران کئی پڑوسیوں کو چوٹیں بھی آئیں، تاہم آتشزدگی میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مکان میں رہائش پذیر دو کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.