جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد نوشہرہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے بلال احمد راتھر ولد علی محمد راتھر کے گھر پر چھاپا ڈالا
سریگفوار پولیس اسٹیشن سے وابستہ متعلقہ ایس ایچ او کی قیادت اور ایس ڈی پی او کی زیر نگراں پولیس کی ایک ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں آج دوپہر مذکورہ گھر پر چھاپا ڈال کر تلاشی کاروائی کی۔
تلاشی کاروئی میں مذکورہ شخص کے گھر سے 37 کلو گرام فُکی بر آمد کی گئی۔پولیس نے بلال احمد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرکے اسے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ :منشیات فروش گرفتار
پولیس نے اس سلسلہ میں مزید تفتیش شروع کی ہے۔ وہیں پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات مخالف مہم میں ان کا ساتھ دیں، تاکہ سماج سے اس بدعت کا خاتمہ کیا جائے۔