ETV Bharat / city

اننت ناگ: سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی سپلائی منقطع، عوام میں ناراضگی - اننت ناگ میں لوگ بجلی کے کٹنے سےپریشان

اننت ناگ میں بار بار بجلی کے جانے سے لوگوں میں محکمہ بجلی کے تئیں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بار بار کٹوتی اب معمول بن گیا ہے جس سے صاف طور پر ظاہر ہو جاتا ہے کہ محکمہ بجلی سحری اور افطاری کے اوقات میں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

3
سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی سپلائی منقطع، عوام میں ناراضگی
author img

By

Published : May 2, 2021, 4:27 PM IST

Updated : May 2, 2021, 4:50 PM IST

وادی کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ٹھیک سحری کے وقت بجلی چلی جاتی ہے اور جب لوگ سحری ختم کر کے اٹھتے ہیں تو بجلی واپس آجاتی ہے۔ اسی طرح جب ٹھیک افطاری کا وقت قریب ہوتا ہے تو بجلی غائب ہوجاتی ہے اور افطاری سے جب لوگ فارغ ہوجاتے ہیں تو پھر بجلی آتی ہے۔

ویڈیو

پورے دن بجلی ایسے ہی پریشان کرتی ہے جس پر عوامی حلقوں نے طرح طرح کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

اگرچہ انتظامیہ نے ماہ رمضان سے چند دن قبل ہی اعلان کیا تھا کہ ماہ رمضان میں لوگوں کو معقول بجلی فراہم کی جائے گی۔ خاص کر سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں لیفٹنیننٹ گورنر نے بھی تمام ضلع کمشنروں سے آن لائن میٹنگ بھی کی تھی جس میں تمام ضلع کمشنروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

ایل جی موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ماہ رمضان میں لوگوں کو معقول بجلی کی سپلائی کو بھی یقینی بنایا جائے لیکن زمینی سطح پر اگر دیکھا جائے تو سرکاری اقدامات خالی اعلانات اور میڈیا میں تشہیر تک ہی محدود رہے۔

اس سلسلے میں عوام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال گزشتہ تیس برسوں میں کبھی نہیں دیکھی گئی جو اس برس کے ماہ رمضان میں دیکھی جارہی ہے، اس برس بجلی کی ابتر صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بار بار کٹوتی اب معمول بن گیا ہے جس سے صاف طور پر ظاہر ہو جاتا ہے کہ محکمہ بجلی صارفین کو سحری اور افطاری کے اوقات بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

دوسری جانب محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر اظہار آفتاب نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں اکثر لوگ بجلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال بجلی سپلائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بوسیدہ تاریں اور کھمبوں کو درست کیا جائے گا جس سے آنے والے وقت میں بجلی نظام میں بہتری آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔

Last Updated : May 2, 2021, 4:50 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.