ETV Bharat / city

اننت ناگ: بجلی لائن گرنے سے لوڈ کیریئرگاڑی جل کر راکھ

مقامی لوگوں کے مطابق فائر سروس کو عین وقت پر اطلاع دی گئی، لیکن فائر سروس تاخیر سے پہنچی، جس کے نتیجے میں پوری گاڑی جل کر راکھ ہو گئی۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 12:57 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شانگس حلقہ اسمبلی کے ڈیٹھو علاقے میں گھاس سے لدے لوڈ کیرئر گاڑی پر بجلی کی ترسیلی لائن گرنے کے سبب آگ لگ گئی۔

ویڈیو

آگ اس قدر تیز تھی کہ تھوڑی ہی دیر میں پوری گاڑی راکھ کے ملبے میں تبدیل ہو گئی۔

آگ پر قابو پانے کیلئے لوگ جمع ہوئے، لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائر سروس کو عین وقت پر اطلاع دی گئی، لیکن فائر سروس تاخیر سے پہنچی، جس کے نتیجے میں پوری گاڑی جل کر راکھ ہو گئی۔

موقع پر موجود مشتعل ہجوم نےفائر سروس گاڑی پر پتھراؤ کر دیا، جس سے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.