تحریک صوت الاولیا کے مرکز واقع بنگہ ڈار میں حضرت شیخ حمزہ مخدومیؒ اور امام احمد رضا خانؒ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں کانفرنس منعقد کی گئی۔
کانفرنس کی صدارت امیر اعلی اور بانی تحریک مولانا عبدالرشید داؤدی نے کی جبکہ تحریک کے صدر فیاض احمد رضوی، جنرل سکریٹری محمد یوسف بابا سمیت کافی تعداد میں طلبہ و عام لوگوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ: سوچھ بھارت مشن کا زمینی سطح پر کوئی اثر نہیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف علمائے کرام نے حضرت شیخ حمزہ مخدومیؒ و امام احمد رضا خانؒ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور دین اسلام کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔
مولانا عبدالرشید داؤدی نے کہا کہ اولیاء کرام کا اسلام کی سربلندی میں ایک اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے امن و امان، آپسی بھائی چارہ اور محبت و اخوت کا درس دیا ہے۔ لہذا ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔