گاندربل: منگل کے روز خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو پنجترنی اور گُھپا کے درمیان معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل دوپہر گُپھا کے آس پاس کے پہاڑوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے ایک قریبی ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ یاتریوں کو واپس پنچترنی کیمپ پہنچا دیا گیا۔Amarnath Yatra Suspended
انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ موسم بہتر ہونے پر یاترا دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔ بتادیں کہ امرناتھ گُپھا کے قریب منگل کی دوپہر 3 بجے کے قریب تیز بارش اور بادل پھٹ جانے سے ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تاہم سیلابی صورتحال کے دوران کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔Flash Flood in Amarnath Cave
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ انتظامیہ نے آج خشک و سازگار موسمی حالات کے بیچ دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے یاتریوں کو گُپھا کی طرف جانے کی اجازت دی تھی۔ آج صبح 2 ہزار1 سو 43 یاتریوں جن میں 682 خواتین،40 سادھو اور 10 بچے شامل ہیں بالتل بیس کیمپ سے گُپھا کی طرف روانہ ہوئے اس کے علاوہ بالتل سے557 یاتریوں کو چاپر کے ذریعے گُپھا پہنچایا گیا۔ وہیں تین ہزار سے زائد یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ سے گُپھا کی طرف روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا 11 آگست کے روز اختتام پذیر ہوگی۔