ETV Bharat / city

Amarnath Cloudburst: امرناتھ میں بادل پھٹنے کے واقعہ پر یاتریوں کا ردعمل - امرناتھ یاترا کے دوران حادثہ

جموں و کشمیر کے پہلگام میں امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 15 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 40 سے زائد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ Amarnath Cave Tragedy

Amarnath Cave Tragedy
امرناتھ گُپھا حادثہ
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 11:06 AM IST

امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 16 افراد ہوئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، اس معاملے میں جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں نے غم کا اظہار کیا۔ جمعہ کی شام امرناتھ گُھپا کے قریب بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس میں ابھی تک 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس حادثے میں 500 سے زائد یاتری زخمی جبکہ 45 سے زائد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے خیمے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

امرناتھ گُپھا حادثہ

ذرائع نے بتایا کہ کئی لوگوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 40 سے زائد لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بھارتی فوج مسلسل راحت رسانی کے کام میں مصروف ہے اور یاتریوں کا بذریعہ ہیلی کاپٹر محفوظ مقامات و ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ NDRF on Duty at Amarnath Cloudburst Spot

این ڈی آر ایف کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 'اب تک 15 لاشیں ملی ہیں جن میں کم از کم 5 خواتین ہیں، اس حادثے کے فوراً بعد نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے ارکان نے پولیس، فوج، آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف اور دیگر فورسز کی ٹیموں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

اس دوران رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا جبکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو صورتحال کے واقعہ اور جاری بچاؤ آپریشن کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بات کی اور واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے نے ہر مدد کا یقین دلایا ہے۔ 'انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'ہماری ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہے۔ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں۔ شری امرناتھ جی گُھپا میں بادل پھٹنے کے افسوسناک واقعہ سے بہت دکھ ہوا، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، بی ایس ایف، فوج، جے کے پی اور شرائن بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ فوج کے ہیلی کاپٹر بھی کارروائی میں ہیں۔

اس کے علاوہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'وہ امرناتھ گُھپا کے قریب بادل پھٹنے کے المناک حادثے کے بارے میں جان کر دُکھی اور صدمے میں ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کرتی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.