ETV Bharat / city

BSF Jawan Shoots Himself اننت ناگ میں فوجی جوان کی مبینہ خودکشی - مبینہ طورپر اپنی ہی سروس رائفل سے خوکشی کی

اننت ناگ کے ہائی گراونڈ میں قائم فسٹ آر آر کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار نے جمعرات کی شام اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا چراغ گل کر لیا۔ BSF jawan shoots himself dead in J-K’s Anantnag

خودکشی
خودکشی
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 10:37 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طورپر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ہائی گراونڈ میں قائم فسٹ آر آر کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار نے جمعرات کی شام اپنی ہی سروس رائفل سے زندگی کا چراغ گل کیا۔BSF jawan shoots himself dead in J-K’s Anantnag

انہوں نے بتایا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:شوپیان میں فوجی جوان نے خودکشی کرلی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.