ETV Bharat / city

Get Ready for School: آؤ چلو اسکول چلیں ہم، وادی کشمیر کے سبھی اسکولوں کی رونقین بحال

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 10:10 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 10:42 PM IST

وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں دو مارچ سے اسکولز کھل گئے، رنگ برنگے یونیفارم میں ملبوس کاندھے پر بستہ اٹھائے طلبہ اپنے اپنے اسکولوں کی جانب رواں دواں نظر آئے، سبھی چہرے خوشی سے ایسے چمک رہے تھے جیسے مانو عید ہو Students Enthusiastic as Schools Reopen، تقریبا دو برس کے طویل عرصے کے بعد اسکولوں کے کھلنے سے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ ایک دوسرے سے مل کر بے حد خوش ہوئے، اسکول انتظامیہ نے اپنے طلباء و طالبات کا والہانہ استقبال کیا۔ Schools Reopen Across Kashmir

Get Ready for School
آؤ چلو اسکول چلیں ہم

  • پلوامہ Pulwama
    آؤ چلو اسکول چلیں ہم

دو سال کے ایک طویل وقفے کے بعد جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے سبھی اسکولز کھل گئے Pulwama Schools Reopen، جس سے طلبہ آج کافی خوشی نظر آئے۔ معمول کے مطابق اسکولوں میں آف لائن کلاسز کا آغاز ہوا۔ آف لائن کلاسز شروع ہونے سے طلبہ میں کافی خوشی دیکھنے کو ملی۔

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ طلبہ نے بتایا کہ انہیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے، آج ایک طویل وقفے کے بعد انہیں اپنے اساتذہ اور دوستوں سے ملنے کا موقع ملا۔ وہیں کچھ اسکولوں کے عہدیدران نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بات سے انہیں کافی خوشی ہو رہی ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے بعد اپنے طلبہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایمانداری اور تندہی سے بچوں کو پڑھانے کا کام انجام دینگے۔

  • ترال Tral
    آؤ چلو اسکول چلیں ہم

وادی کشمیر دیگر اضلاع کی طرح سب ضلع ترال کے بھی اسکولوں میں درس وتدریس کا آغاز ہوا Tral Schools Reopen۔ اس دوران پورے علاقے میں خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی بچے رنگ برنگے اسکولز ڈریس میں ملبوس اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے دکھائی دیے۔

ای ٹی وی بھارت سے کئی طلبہ نے بتایا کہ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح سب ضلع ترال میں بھی ایک لمبے عرصے کے بعد سبھی اسکولز کھل گئے ہیں۔ اس موقع پر سب ضلع کے مختلف اسکولوں میں تقریبات منعقد ہوئی، جن میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اسکولی بچوں نے کہا کہ وہ اسکولوں میں واپس آنے سے کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پچھلے دو سالوں میں آن لائن کلاسز کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں درس تدرس شروع ہونا ایک خوش آئند بات ہے، چونکہ لمبے عرصے کے بعد اسکول کھلے ہیں، اب امید ہے کہ جو پڑھائی متاثر ہوئی تھی اس کی بھرپائی ممکن ہوسکے گی۔

اس تعلق سے اسکول کے پرنسپل بلال احمد بے بتایا کہ طلباء کے ساتھ ساتھ تمام اساتذہ بھی نہایت خوش ہیں اور اس حوالے سے اب والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کسی طرح کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

  • رامبن Ramban
    آؤ چلو اسکول چلیں ہم

جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع رامبن کے مختلف علاقے جن میں رامبن، بٹوت، بانہال گول، اکھڑہال و کھڑی علاقوں کے بچے خوشی خوشی اسکول جاتے نظر آئے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کا پُرجوش استقبال کیا گیا Ramban Schools Reopen۔

وہیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی، وہیں ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے قصبہ رامبن کے اسکولوں کا دورہ کر کے آف لائن کلاسز کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت اسلام نے تمام عمر کے گروپوں کے لیے اسکولوں کے کھولنے اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے رامبن قصبہ کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر، رامبن وی کے کول، پرنسپل ایم جی ایچ ایس ایس رامبن کیول کرشن شرما، ہیڈ ماسٹر، جی ایچ ایس، امجد حسین و دیگر کئی سینئر افسران موجود تھے۔

ڈی سی نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں کووڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، جیسے کہ سماجی دوری، ماسک، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور بار بار ہاتھ دھونے کو لازمی بنائیں۔ ڈی سی نے 14 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کو مشورہ دیا کہ جنہوں نے پہلی خوراک کے 28 دن مکمل کر لیے ہیں وہ کووڈ ویکسینیشن کی دوسری خوراک لیں۔

  • بانڈی پورہ Bandipura
    وادی کشمیر کے سبھی اسکولوں کی رونقین بحال

ایک لمبے انتظار کے بعد بالآخر آج وادی کشمیر کے سبھی اضلاع کے اسکولز کھل گئے BandiPura Schools Reopen ۔اسکول پہنچتے ہی طلبہ اپنے اساتذہ اور ساتھیوں سے مل کر بے حد خوش نظر آئے۔

ہاتھوں میں بستہ اٹھائے اسکولوں کی طرف جاتے معصوم چہروں سے یہ صاف ظاہر ہورہا تھا کہ انہیں وہ سب کچھ واپس مل گیا، جو اچانک سے چھن گیا تھا۔

اسکول انتظامیہ نے طلبہ کے استقبال کے لیے طرح طرح کے انتطام کر رکے تھے۔ ایک معلمہ نے کہا کہ ہمیں بھی اپنے طلبہ کی کمی محسوس ہورہی تھی جس طرح کہ انہیں ہماری ہورہی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2022, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.