ETV Bharat / city

Preparations for Independence Day Celebration: اننت ناگ میں یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ - Independence Day Celebration in Govt Degree College Anantnag

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ نے یوم آزادی 2022 کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔Preparations for Independence Day Celebration

ADC anantnag reviews arrangements for Independence Day CELEBRATION
اننت ناگ میں یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 10:32 PM IST

اننت ناگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) اننت ناگ غلام حسن شیخ نے افسران کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی, جس میں یوم آزادی 2022 کی رنگا رنگ تقریب کے لیے مختلف محکموں کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔Preparations for Independence Day Celebration

اس موقع پر بتایا گیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کھنہ بل میں جشن کا مرکزی مقام ہوگا جہاں مہمان خصوصی ترنگا لہرائیں گے۔ سیکورٹی، ٹریفک لائحہ عمل، بیٹھنے کے انتظامات، فل ڈریس ریہرسل، سجاوٹ، شہنائی وادن، بجلی اور پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ کے انتظامات، صفائی، طبی سہولیات، دعوتی کارڈز اور تقریب کے مقام پر بیریکیڈنگ کے حوالے سے اہم گفتگو شنید کی گئی۔ Independence Day Celebration in Govt Degree College Anantnag

اے ڈی سی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ قومی تقریب کے لیے پہلے سے ضروری انتظامات کریں اور ضلع بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے افسران کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ یوم آزادی کے سلسلہ میں تمام تر تیاریاں قبل از وقت مکمل کریں، تاکہ تقریب کو خوش اسلوبی اور پرامن طریقہ سے انجام دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.