ETV Bharat / city

ACB Arrested Xen in Pahalgam: رشوت لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجنیئر گرفتار - پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی انجینئر گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو نے بدھ کے روز پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ایک انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔اے سی بی کے مطابق مذکورہ انجینئر سے رشوت کے 20 ہزار روپیے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ACB Arrested Xen in Pahalgam

acb-arrests-executive-engineer-for-taking-bribe-in-pahalgam
رشوت لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجنیئر گرفتار
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 10:56 PM IST

پہلگام: اینٹی کرپشن بیورو نے بدھ کو پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ایک افسر کو رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیاACB Arrested Xen in Pahalgam ۔ذرائع نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی، جس میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے کے ایگزیکٹیو انجینئر مظفر احمد دادا شکایت کنندہ سے 20ہزار روپے کی رشوت طلب کر رہے ہیں تاکہ اس کی بل کی ادائیگیوں کی رقم کو واگزار کیا جاسکے۔

متعلقہ محکمہ یعنی اینٹی کرپشن بیورو نے ٹیم تشکیل دی جس نے ایک کامیاب جال بچھا کر مظفر احمد سے شکایت کنندہ سے 20 ہزار روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا لیا۔

مزید پڑھیں:

ذرائع نے بتایا کہ ملزم افسر کو اے سی بی ٹیم نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.