ETV Bharat / city

اننت ناگ: آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے ایل جی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا - اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز نے بقایہ جات ادا کرنے کا مطالبہ کیا

اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس یونین نے ایل جی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کے بقایہ جات کو جلد از جلد ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے ایل جی انتظامیہ کے خلاف کیا احتجاج

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 10:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس یونین نے حکومت اور ایل جی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آنگن واڑی ورکرز نے حکومت سے ان کے بقایہ جات جلد از جلد واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آنگن واڑی ورکرز کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جانے کی وجہ سے انہیں طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے ایل جی انتظامیہ کے خلاف کیا احتجاج

مزید پڑھیں:بجبہاڑہ: ڈمپنگ سائٹ عوام کے لیے تکلیف کا سبب

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ سرکار ان کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ لہذا ان کی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک کے دیگر ریاستوں کی طرح یوٹی کشمیر میں بھی ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور وقت پر ان کی ادائیگی ہو۔

انہوں نے حکومت سے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اگر حکومت ان کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تو ان کا یہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.