ETV Bharat / city

Simulated Ghee Seized in Anantnag اننت ناگ میں سات سو کلو نقلی گھی ضبط

جنوبی کشمیر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے دو مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران 708 کلو نقلی گھی کو ضبط کیا ہے۔Simulated Ghee Seized

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 5:03 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں فوڈ سیفٹی محکمہ نے نقلی گھی ضبط کیا ہے۔ جنوبی کشمیر میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے دو مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران 708 کلو نقلی گھی کو برآمد کیا ہے۔ فوڈ سیفٹی انسپکٹر شبیر احمد نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ٹیم نے کاڑو کمپلیکس میں چھاپہ مارا جس دوران غیر معیاری اشیا Substandard Goods فروخت کرنے والے افراد نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم ٹیم نے اُن سے 708 کلو نقلی گھی برآمد کیا۔ Food Safety Team Raid in Anantnag

انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ میں دو مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اُن کے مطابق کسی کو بھی انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انسپکٹر نے کہاکہ ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی سفارش کی جائے گی۔ اُن کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ میں ہول سیل ڈیلر زاہد بشیر کاڈو سے 348 کلو اور فیاض احمد ڈار اچھ بل اڈہ اننت ناگ سے 360 کلو برآمد کیا گیا۔

بتادیں کہ کشمیر میں معدے کے کینسر میں امسال غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور اس کی بنیادی وجہ سے غیر معیاری اور زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء بتائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں غیر معیاری اور زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کے باعث اس بیماری میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر اُنہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Food Safety Team Inspected Factories in Ganderbal: فوڈ سیفٹی ٹیم نے گاندربل میں کارخانوں کا معائنہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.