مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پاڑین سری گفورہ علاقے میں ایک 12 سالہ لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ متاثرہ بچے کی شناخت شوکت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وہیں خبر پھیلتے ہی آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ 'شوکت کل شام 4 بجے کے قریب مقامی لڑکوں کے ساتھ نزدیکی میدان میں کھیلنے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ تاہم مذکورہ لڑکا دیر تک گھر واپس نہیں آیا تو اہلخانہ نے لڑکے کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران لڑکے کی لاش پڑوسی کے ایک ٹن شیڈ سے ملی۔'
بتایا جا رہا ہے کہ آخری رسومات ادا کرنے سے پہلے بچے کے گردن پر نشانات پائے گئے ہیں۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مذکورہ لڑکے کو پھانسی لگا دی گئی تھی۔'
جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، جہاں آج پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں مویشی چور سرگرم، 13 مویشی چرا لئے گئے
لواحقین کے کہنا ہے کہ 'یہ قتل کا معاملہ ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات ہوئی چاہتے۔ اور ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے۔
دوسری جانب پولیس اسٹیشن سریگفوارہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔