ETV Bharat / city

حکومت کسانوں سے غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار: پوری - ایم ایس پی اور منڈی کا نظام برقرار

حکومت نے آج دہرایا کہ وہ تحریک چلا رہے کسانوں سے بات چیت کر کے ان کے معاملات کو حل کرنا چاہتی ہے اور بات چیت کے لیے نہ کوئی شرط لگائی گئی ہے اور نہ ہی دل میں کوئی تعصب ہے۔

Puri
پوری
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 6:58 PM IST

شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہاں ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کسانوں کے تمام مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بار بار کہا ہے کہ تحریک کر رہے کسانوں کے مسائل کو بلاتعصب یا شرط کے سنا جائے گا۔ کھلے دل سے غور و خوض کیا جائے گا۔ حکومت کسانوں کے ہر مسئلہ کو حل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے درمیان گمراہ کن پروپگنڈہ کیا گیا ہے کہ کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) اورمنڈی کا نظام ختم کردیا جائے گا جبکہ پنجاب میں اس برس اناج کی خرید ہدف سے کہیں زیادہ ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعطم نریندر مودی پارلیمنٹ میں بیان دے چکے ہیں کہ ایم ایس پی اور منڈی کا نظام برقرار رہے گا۔ وزیر زراعت مسٹر تومر نے بھی ایک خط میں لکھ کر کہا ہے کہ یہ دونوں نظام قائم رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.