ریاست ہریانہ کے نوح ضلع کے یاسین میو ڈگری کالج میں یوم طیب حسین منایا گیا، اس موقع پر دونوں مرحومین کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔
سابق وزیر داخلہ ہریانہ آنجہانی طیب حسین سابق ممبر اسمبلی چودھری ذاکر حسین کے والد ہیں، اور آنجہانی چودھری محمد یٰسین خاں ان کے دادا تھے۔
مرحوم چودھری یسٰین خاں کو بابائے قوم اور مرحوم چودھری طیب حسین کو شان میوات کہا جاتا ہے۔یسین خان میوات کے پہلے گریجویٹ ہیں۔
انہیں میوات میں تعلیم کی اولین شمع جلانے کے طور پر بھی یاد کیا جاتا۔مرحوم طیب حسین تین صوبوں کے وزیر رہے تھے، اب ان کے اس سیاسی وراثت کو سابق ممبر اسمبلی چودھری ذاکر حسین سنبھالے ہوئے ہیں۔
مزید پرھیں: آر سی ای پی: بھارت کے تجارتی معاہدوں کے مثبت و منفی پہلوؤں پر جامع رپورٹ
انہی کی یاد میں 4 نومبر کو یوم طیب حسین منایا جاتا ہے۔اس موقع پر دہلی،راجستھان ہریانہ سمیت ملک کے الگ الگ حصوں سے لوگ خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں۔