آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری Godavari میں ایک خاندان نے اپنے ہونے والے داماد کے لئے 365اقسام کی غذائی اشیا تیار 365 kinds of Food Dishes کرتے ہوئے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کے موقع پر مہمانوں کی ضیافت کی جاتی ہے۔اس تہوار کے موقع پر دامادوں کو مدعو کرنے کی بھی روایت ہے۔
ضلع کے نرساپورم سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے اپنے ہونے والے داماد کے لئے 365اقسام کے لزیز کھانوں کی تیاری کی۔
ان میں 30مختلف اقسام کے سالن کے ساتھ ساتھ 100اقسام کے میٹھے، 15اقسام کی آئس کریم اور کیک کے آئٹمس شامل ہیں۔
اس ہونے والے داماد اور اپنی بیٹی کو ان غذائی اشیا کو کھلاتا ہوا اس جوڑے نے ویڈیو لیا ہے۔جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔
یواین آئی وخ