ETV Bharat / city

Floods in Andhra Pradesh: آندھرا پردیش میں سیلاب سے 24 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 3:38 AM IST

آندھرا پردیش میں آئی سیلاب سے اب تک 24 لوگوں کی موت ہوگئی ہے، ریاست کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حالات کا فضائی سروے کیا اور افسران کو بچاؤ کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Floods in Andhra Pradesh: 24 killed in floods in Andhra Pradesh

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں آئی سیلاب کے مدنظر صورتحال کو حل کرنے کے لیے قومی اور ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

ریاست کے مختلف حصوں میں کم از کم 24 افراد کی موت ہو گئی ہے اور بہت سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ سیلاب میں رائلسیما خطہ کے چار اضلاع (کڑپہ، کرنول، چتور اور اننت پور) اور ریاست کے نیلور ضلع کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے دو ڈپریشنز کی وجہ سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر زیادہ نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ہفتہ کی صبح سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا اور بعد میں ضلع کلکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان مسلسل بارشوں سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بچاؤ کے کام کو تیز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.