گذشتہ روز محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی میٹںگ منعقد ہوئی، اس موقع پر تعلیم کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ اسکولز میں اساتذہ کی کمی ہے، متعدد اسکولز میں ایک ہی استاد کے ذریعے بچوں کو تمام مضامین کی تعلیم دینے کا کام لیا جا رہا ہے۔
تاڑے پلی میں واقع وزیراعلی کی رہائش گاہ پر منعقد اس اجلاس میں وزیراعلی نے تعلیم کو فروغ دینے سے متعلق مخلتف امور پر غور کیا۔
اس موقع پر انہو ں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اساتذہ کی تقرری کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ ہر اسکول میں بچوں کے لیے بنیادی سہولت دستیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسکولز میں ٹوائیلیٹس، فین، لائٹ اور پینے کے پانی کا بہتر انتظام ہونا چاہیے۔
اساتذہ کی تقرری کی ہدایت - تعلیم کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
وزیراعلی آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی نے محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی تقرری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
![اساتذہ کی تقرری کی ہدایت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4103208-thumbnail-3x2-jagan.jpg?imwidth=3840)