آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ایک طرف گزشتہ شب نئے سال کی تقاریب منائی گئیں اور ہر کوئی خوش تھا تو دوسری طرف ریاست کے دارالحکومت امراوتی کے کسان خوش نہیں تھے کیونکہ انہوں نے نئے سال کا جشن نہیں منایا۔
انہوں نے کسانوں کے اس سلسلہ میں احتجاج کی تصاویر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے تمام پر زور دیا کہ وہ امراوتی کو دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کے لیے تمام جدوجہد کریں۔