تلگودیشم صدر این چندرابابو نائڈو نے اپنے دور حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ'میں نے اپنے طبقے،خاندان کے لیے حیدرآباد کو ترقی نہیں دلائی بلکہ عوام کے لیے حیدرآباد کو ترقی یافتہ شہر بنایا'۔
انہوں نے واضح کیا کہ آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر بھی انہوں نے کسی بھی طبقہ یا ذات کے لیے نہیں کی بلکہ عوام کے لیے کی۔
ان کا نشانہ ریاست کے عوام کے لیے بہترین دارالحکومت کی تعمیر تھا۔امراوتی کو وہ ایک معاشی مرکز کے طورپر ابھارنے کا خواب رکھتے تھے جس کی ترقی کے ثمرات ریاست کے تمام عوام کے لیے پہنچانا ان کا مقصد تھا۔
واضح رہے کہ آندھراپردیش کے تین شہروں کو دارلحکومت بنانے کے حکومت کے فیصلے کی چندرابوبابو نائیڈو مخالفت کررہے ہیں، دوسری جانب حکومت تلگو دیشم اور چندرابابو نائڈو پر امراوتی کے تعمیراتی کاموں کو مکمل نہیں کرنے کے علاوہ پارٹی اور طبقے کی بنیاد پر اراضی حآصل کرنےکا الزام لگارہی ہے۔
'میں نے تمام کے لیےامراوتی کی تعمیر کی' - آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو
آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرا بابونائیڈو نےتلگوزبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'سائبرآباد، سائبرآباد ٹاورس کی تعمیر، آوٹررنگ روڈ، شمس آباد ایئرپورٹ کو ترقی دینے کا کام کسی بھی طبقے یا ذات کے لیے نہیں کیا گیا تھا۔
تلگودیشم صدر این چندرابابو نائڈو نے اپنے دور حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ'میں نے اپنے طبقے،خاندان کے لیے حیدرآباد کو ترقی نہیں دلائی بلکہ عوام کے لیے حیدرآباد کو ترقی یافتہ شہر بنایا'۔
انہوں نے واضح کیا کہ آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر بھی انہوں نے کسی بھی طبقہ یا ذات کے لیے نہیں کی بلکہ عوام کے لیے کی۔
ان کا نشانہ ریاست کے عوام کے لیے بہترین دارالحکومت کی تعمیر تھا۔امراوتی کو وہ ایک معاشی مرکز کے طورپر ابھارنے کا خواب رکھتے تھے جس کی ترقی کے ثمرات ریاست کے تمام عوام کے لیے پہنچانا ان کا مقصد تھا۔
واضح رہے کہ آندھراپردیش کے تین شہروں کو دارلحکومت بنانے کے حکومت کے فیصلے کی چندرابوبابو نائیڈو مخالفت کررہے ہیں، دوسری جانب حکومت تلگو دیشم اور چندرابابو نائڈو پر امراوتی کے تعمیراتی کاموں کو مکمل نہیں کرنے کے علاوہ پارٹی اور طبقے کی بنیاد پر اراضی حآصل کرنےکا الزام لگارہی ہے۔
bharat
Conclusion: