گائے کی اسمگلنگ کرنے والوں نے بھاگتے ہوئے گاڑی سے ایک مکان میں ٹکر مار دی جس کے بعد لوگوں نے ان کی جم کر پٹائی کر دی۔
اس معاملے میں لوگوں کا الزام ہے کہ گائے اسمگلنگ کرنے والوں نے 7 گایوں کو گاڑی میں رکھا تھا۔ ان میں دو گائے اور دو بچھڑے پک اپ وین میں مردہ ملے۔ خبر سنتے ہی وہاں بھاری تعداد میں مقامی افراد کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی گئو اسمگلروں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ساتھ ہی معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس نے گائے اسمگلروں کی پٹائی سے انکار کیا ہے۔