ETV Bharat / city

الور: کورونا کے مزید 44 کیسز - مریضوں میں 16 مریض اپنے ہی رشتہ داروں یا ساتھیوں سے انفیکشن

ریاست راجستھان کے ضلع الور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اتوار کے روز اس ضلع میں 45 افراد کی جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔

کورونا کے مزید 44 کیسز
کورونا کے مزید 44 کیسز
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 10:59 PM IST

محکمہ صحت کے مطابق ان میں سے الور کےرہنے والے نوجوان کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے مریضوں میں 16 مریض اپنے ہی رشتہ داروں یا ساتھیوں سے انفیکشن کے شکار ہوئے ہیں۔

ضلع کے صنعتی نگر بھیواڑی میں سب سے زائد 27 ، الور شہری علاقے میں 11 ، بانسور میں دو ، بہروڈ ، تجارا ، کشن گڑھ باس، منڈاور اور راج گڑھ سی ایچ سی بلاک میں 1-1 شخص کی جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ بھیواڑی میں 45 سالہ گوپال گپتا نے 3 جولائی کو کووڈ ٹیسٹ کے لئے اپنا نمونہ دیا تھا اور اسی دن اس کی موت ہو گئی۔

بھیواڑی میں ایک متوفی کی رپورٹ سمیت آج 27 پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھیواڑی کے سنتھلکا گاؤں کی بلویر کالونی میں سامنے ایک شخص اور اس کے دو بیٹوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ اس کنبے کی ایک خاتون جے پور کے مہاتما گاندھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خاتون کا شوہر اور دونوں بیٹے اس کے رابطے سے آنے سے متاثر ہو گئے ہیں۔

بھیواڑی کے علاقے میں کئی افراد اپنی کمپنی کے دوسرے ملازمین سے رابطے میں رہ کرانفیکشن کا شکار ہوچکے ہیں۔ بھیواڑی صنعتی علاقے میں کورونا مریضوں کی کثرت سے یہاں کے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ہفتے کے روز بھیواڑی علاقے سے 24 افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.