ETV Bharat / city

گھنی آبادی میں قرنطینہ سنٹر بنانے کی مخالفت - اتر پردیش

ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں گھنی آبادی میں قرنطینہ سنٹر بنائے جانے کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔

نفیس انور
گھنی آبادی میں قرنطینہ سنٹر بنانے کی مخالفت
author img

By

Published : May 8, 2020, 1:22 PM IST

کورونا وائرس کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور عوام اس میں پورا تعاون بھی کر رہی ہے تاہم اترپردیش کے پریاگ راج میں گھنی آبادی میں قرنطینہ سنٹر بنائے جانے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

نفیس انور

کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر نفیس انور نے پریاگ راج ڈی ایم کو اس بابت پر ایک میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ’’شہر میں قرنطینہ سنٹر گھنی آبادی میں بنائے گئے ہیں، جس سے مقامی لوگوں میں ڈر و خوف پایا جا رہا ہے۔‘‘

چونکہ کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو رہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے مقامی باشندوں کو یہ ڈر ہے کہ ’’قرنطینہ سنٹر نزدیک ہونے کے سبب معاشرے میں وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔‘‘

نفیس انور نے بتایا کہ ’’اسی بات کو لے کر کریلی محلے کے لوگوں نے پارشد کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا تھا۔ کانگریس کمیٹی نے ڈی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ جو قرنطینہ سنٹر گھنی آبادی میں بنائے گئے ہیں، انہیں وہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے، جہاں پر آبادی نہ ہو۔‘‘

الہ ااباد
شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے پریاگ راج ڈی ایم کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا

گھنی آبادی میں قرنطینہ سنٹر بنانے کی مخالفت تو ہو ہی رہی ہے لیکن اسکا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ جن علاقوں میں قرنطینہ سنٹر بنائے گئے ہیں، وہ مسلم اکثریت والے علاقے ہیں۔ اس بات کو لے کر کافی دنوں سے مسلم سماج کے لوگ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ’’گھنی آبادی والے علاقوں سے قرنطینہ سنٹر ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کیے جائیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.