ETV Bharat / city

مریض کو چارپائی پر لے جانے پر مجبور

پرتاپ گڑھ کے ضلع بڑی ساکھتلی علاقے میں کچی سڑک کے باعث ایک مریض کو چار پائی پر لاد کر ہسپتال میں داخل کرانا پڑا، ان سب کے باوجود ریاستی حکومت اور انتظامیہ محض جھوٹے دعووں میں لگی ہے جس کی پول مسلسل بارش کے سبب کھل رہی۔

خستہ حال سڑک کے سبب مریض کو چارپائی پرلاد کر لے جانا پڑ رہا

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 3:57 PM IST

مسلسل بارش کے سبب ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ کی خستہ حال سڑک پر چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پرتاپگڑھ کے ضلع بڑی ساکھتلی علاقے میں سڑکوں کی حالت اس قدر خستہ اور بےکار ہوچکی ہے کہ ان سڑکوں پر پیدل چلنا مشکل ہے ایسے میں مریضوں کا کھاٹ پر لٹاکر پیدل ہسپتال لے جانا پڑ رہا ہے مسلسل بارش نے حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کی پول کھول دی ہے یوگی حکومت کا ایک طرف اترپردیش کی عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرانے کے دعوؤں کا پردہ فاش ہوتا نظر آرہا ہے۔

خستہ حال سڑک کے سبب مریض کو چارپائی پرلاد کر لے جانا پڑ رہا

آپ کو بتا دیں کہ' کچی سڑک کے باعث یہاں کے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان راستوں پر عام دنوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل سے ہوتی ہے ایسے میں مسلسل بارش کے سبب ان سڑکوں کی حالت کیا ہے وہ کہنے اور بتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بڑی ساکھتلی سے دھڑ مگرا جانے کے لیے محض دو کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب یہ دو کلو میٹر سڑک خستہ حالی کا شکار ہے، تو دیگر راستوں اور گلیوں کا کیا کہنا۔

مزید پڑھیں:

کفیل خان کی حراستی مدت میں توسیع

گذشتہ روز ایک مریض کو ہسپتال لے جانے کے لیے علاقے کے لوگوں نے دو پہیا گاڑی کا سہارا لیا لیکن کچھ دور چلنے پر گاڑی کا پہیا کیچڑ میں پھس گیا جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے مریض کو کھاٹ پر لٹاکر کاندھے پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کچے اور خستہ حال سڑک کے تعلق سے کئی بار پنچایت میں اس کی درستگی کی بات کی گئی لیکن انتطامیہ اور پنچایت کی بے توجہی کے سب لوگوں کی پریشانیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.