ETV Bharat / city

ہوٹل میں آگ لگنے سے مچی افرا تفری - prayagraj hotel news

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سول لائنس علاقے کے ایک ہوٹل میں سنیچر کو آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔

ہوٹل میں آگ لگنے سے مچی افرا تفری
author img

By

Published : Nov 23, 2019, 10:11 PM IST

سینئر فائر بریگیڈ افسر لال جی گپتا نے بتایا کہ سول لائنس فائر بریگیڈ چوراہے کے کملا نہرو روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کچن میں صبح چار بجے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ہوٹل میں افراتفری مچ گئی۔ دمکل کی دوگاڑیوں اور ملازمین نے تقریبا آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔
مسٹر گپتا نے بتایا کہ کچن میں چار کمرشیل سلنڈر رکھے تھے۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ رات میں ہوٹل ملازمین نے پنکھا بند نہیں کیا تھا۔ وہ ساری رات چلتا رہا۔ اچانک اس میں کسی قسم کی شارٹ سرکٹ ہوا ہوگا اور آگ لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ کچن میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.