لاک ڈاؤن کے دوران اترپردیش کے مخلتف علاقوں میں ایکسائز اور پولیس کی جانب سے ریاست میں شراب مافیا ،غیر قانونی شراب اور اسمگلنگ کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔
اس تناظر میں ضلع مجسٹریٹ گوتم بودھ نگر اور ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ کی ہدایت پر غیر قانونی شراب کی فروخت اور اسمگلنگ ،کو روکنے کے لئے مختلف سیکٹرز میں مشتبہ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
بالخصوص ہریانہ کے سرحدی علاقے جمنا كھادر میں چیکنگ کی گئی۔اس دوران ناگلی واجد پور پستہ پر تین ملزم ایشیش ولد وجندر ، دیپک ولد اوم پرکاش اور بابل کمار ولد اجیت سنگھ، کے قبضے سے شراب برآمد ہوئی۔
تینوں ملزمین کو ایکسائز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ 135 ایکسپریس وے میں درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ شاہ پور بنگر پوسٹ پر ایک موٹرسائیکل ایچ آر 13 ایچ پر دو ملزم ناصر اور شہدل کے قبضے سے بوری میں ممنوع شراب کی برآمد کی گئی۔
ان دونوں ملزموں کے خلاف آبکاری ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت تھانہ 135 ایکسپریس وے ڈسٹرکٹ گوتم بدھ نگر میں مقدمہ درج کیا گیا۔