ETV Bharat / city

یوگی کو دھمکی دینے والے ملزم کی ضمانت منظور - allahabad high court

الہ آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

یوگی کو دھمکی دینے والے تنویر کی ضمانت منظور

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:19 PM IST

ریاست اترپردیش واقع الہ آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم سپاہی تنویر احمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو دو برس تک یا مقدمے کا فیصلہ آنے تک سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے نالندہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کی مشروط ضمانت منظور کی ہے، جس نے ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گولی مارنے پر پوسٹ لکھا تھا۔

عدالت نے کہا ہے کہ ضمانت پر رہائی کے دوران ملزم مقدمے میں تعاون کرے گا، شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا اور گواہوں پر دباؤ نہیں ڈالے گا، اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا۔

عدالت نے کہا ہے کہ اگر شرائط کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

یہ حکم جسٹس سدھارتھ نے کانسٹیبل تنویر احمد خان کی درخواست ضمانت پر دیا ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کے خلاف غازی پور کے دلدارنگر پولیس سٹیشن میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور ملزم کو تین مئی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

وہیں دوسری جانب درخواست گزار نے کا کہنا ہے کہ اس نے یہ پوسٹ نہیں کیا، جبکہ جیسے ہی اسے پتہ چل، اس نے بغیر پڑھے ہی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

خیال رہے کہ اس واقعے کے وقت وہ بہار میں ڈیوٹی پر تعینات تھا، عدالت نے داتارام کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر درخواست گزار کی ضمانت منظور کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.