ETV Bharat / city

گئو تحفظ کے نام پر ظلم، الہ آباد ہائی کورٹ کی سخت سرزنش - گئو تحفظ ایکٹ کے غلط استعمال

عدالت نے کہا کہ جب بھی گوشت برآمد ہوتا ہے اس کی فورنسک لیب میں جانچ کرائے بغیر اسے گائے کا گوشت قرار دیا جاتا ہے اور بے قصور شخص کو اس الزام میں جیل بھیج دیا جاتا ہے جو شاید اس نے کیا نہیں ہے۔

Allahabad HC
Allahabad HC
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 8:25 AM IST

الہ آبادہائی کورٹ نے ریاست میں گئو تحفظ ایکٹ کے غلط استعمال اور آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوپی میں بے گناہوں کے خلاف تحفظ گائے ایکٹ کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ جب بھی گوشت برآمد ہوتا ہے اس کی فورنسک لیب میں جانچ کرائے بغیر اسے گائے کا گوشت قرار دیا جاتا ہے اور بے قصور شخص کو اس الزام میں جیل بھیج دیا جاتا ہے جو شائد اس نے کیا نہیں ہے۔ کورٹ نے آوارہ مویشوں کو دیکھ بھال کی حالت پر کہا کہ ریاست میں تحفظ گائے کو صحیح جذبے کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ باتیں جسٹس سدھارتھ نے تحفظ گائے ایکٹ کے تحت جیل میں قید رحیم الدین کی ضمانت عرضی پر سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں کہا۔ عدالت نے رحیم الدین کی عرضی منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضمانت عرضی میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر میں عرضی گذار کے خلاف کوئی مخصوص الزام نہیں ہے اور نہ ہی وہ موقع واردات پر پکڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے برآمد گوشت کی حقیقت جاننے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی ہے کہ وہ گائے کا گوشت ہی ہے یا کسی دیگر مویشی کا ہے۔

عدالت نے کہا کہ زیادہ تر معاملوں میں جب گوشت پکڑا جاتا ہے تو اسے گائے کا گوشت قرار دے دیا جاتا ہے اسے فورنسک لیب نہیں بھیجاتا اور ملزم کو اس جرم میں جیل بھیج دیا جاتا ہے جس میں سات سال تک کی سزا کی تجویز ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اسی طرح سے جب گائے برآمد کی جاتی ہیں تو کئی ریکوری میمو تیاری نہیں کیا جاتا اور کسی کو نہیں پتہ ہوتا ہے کہ برآمدگی کے بعد اسے کہاں لے جایا جائے گا۔ وہ دودھ دینا بندکردیں تو مالک بھی یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں گئوشالہ والے بھی انہیں قبول نہیں کرتے۔ وہ فصلوں کو برباد کرتی ہیں اور سڑکوں پر حادثات کی وجوہات بنتی ہیں۔ ایسے مویشیوں کو گئوشالاؤں یا ان کے مالکوں کے پاس ہی رکھنے کے لئے کوئی راستہ نکالنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.