ETV Bharat / city

تین ہائی کورٹس میں 20 ججز مقرر - ای ٹی وی بھارت

صدر رام ناتھ کووند نے تین ہائی کورٹس کے لیے 20 جج مقرر کیے ہیں۔ ان میں 15 وکلاء اور دو جوڈیشل افسران ہیں جبکہ تین ایڈیشنل ججز کو ترقی دے کر جج بنایا گیا ہے۔

تین ہائی کورٹس میں 20 ججز مقرر
تین ہائی کورٹس میں 20 ججز مقرر
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 6:53 AM IST

صدر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمن کی سفارش پر منگل کو مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے الہ آباد ہائی کورٹ کے لیے آٹھ، مدراس کے لیے چار اور گوہاٹی ہائی کورٹ کے لیے آٹھ ججوں کی تقرری کی منظوری دی۔ دو خواتین جوڈیشل افسران کو گوہاٹی ہائی کورٹ اور ایک خاتون وکیل کو مدراس ہائی کورٹ میں جج بنایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوکیٹ چندر کمار رائے، کرشنا پہل، سمیر جین، آشوتوش سریواستو، سبھاش ودیارتھی، برج راج سنگھ، پرکاش سنگھ اور وکاس کو بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایڈوکیٹس سندرم ڈی بھرت چکرورتی، آر وجے کمار اور محمد رفیق کو مدراس ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ کاکھیٹو سیما، دیباش برووا اور ارون دیو چودھری اور جوڈیشل (خاتون) افسرملاشری نادی اور مارلی وانگ کنگ کو گوہاٹی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امِت کھرے وزیراعظم کے مشیر بنے

نوٹیفکیشن کے مطابق گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز سومیترا سیکیا، پارتھیو جیوتی سیکیا اور ایس حکماتو سوو کو اسی ہائی کورٹ میں بطور جج ترقی دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.