ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور سے تعلق رکھنے والی پولیس اہلکار ندھی چوہان کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ وہ، یوپی پولیس غازی آباد میں ملازمت کر رہی تھیں۔
ریاست اترپردیش کے بجنور کی رہنے والی ندھی چوہان پولیس کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی تھیں۔ سڑک حادثے کے بعد زخمی حالت میں ندھی چوہان کو ہسپتال داخل کیا گیا۔
غازی آباد کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران خاتون پولیس اہلکار نے دم توڑ دیا-
ندھی چوہان نے یشودہ ہسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی۔ آج جب ندھی چوہان کی لاش ان کے گھر پر لائی گئی تو بجنور پولیس نے انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ وداع کیا۔