ETV Bharat / city

علی گڑھ: اے ایم یو میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد

ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعاد کیا گیا۔

علی گڑھ: اے ایم یو میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد
علی گڑھ: اے ایم یو میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : May 14, 2020, 10:14 PM IST

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ڈاکٹر ذاکرحسین انجینئرنگ کالج کے سول انجنیرنگ شعبہ کے زیر اہتمام "بیہیویئر آف اسمارٹ مٹیریل اینڈ کنکریٹ اسٹریکچر" موضوع پر دو روزہ آن لائن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر عالم گیر لاک ڈائون کے دوران آن لائن تدریسی اور تعلیم کی بڑی اہمیت ہے اور اس سمت میں سبھی امکانات کو بروئے کار لایا جانا چاہئے۔

پروفیسر منصور نے کہا کہ مادوں اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ہی تعمیراتی انجینئرنگ کے میدان میں نئے مادوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں اسمارٹ مادوں کا استعمال قابل ذکر تبدیلی ہے جس پر تحقیق سے لے کر اس کے استعمال تک نئے سرے سے غور کیا جانا چاہئے۔

اس موقعے پر جامعہ ملیہ کے ڈاکٹر عقیل احمد نے یوز آف اسمارٹ مٹیریلس فور سٹریکچر کے موضوع پر افتتاحی خطبہ پیش کیا۔

افتتاحی خطاب میں سول انجینیرنگ شعبہ کے سربراہ اور پروگرام کے کنوینر پروفیسر عبدالباقی نے کہا کہ اسٹریکچرل ہیلتھ مانیٹرنگ ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس میں سول انجینئرنگ میں ہونے والے نقصانات کا پتہ لگانے کے ساتھ ہی اس کے سدباب کے لئے پیزوسینسر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کنکریٹ سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔

پروگرام کوآرڈینیٹر پروفیسر امجد مسعود نے کنکریٹ مادوں کی مختلف صورتوں اور ان کے مزاج پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ایم این فاروقی کمپیوٹر سینٹر کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر پرویز محمود خان اس پروگرام کے ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر تھے جبکہ سول انجنیرنگ شعبہ کے ڈاکٹر محمد شارق اور ڈاکٹر ایس ایم ابراہیم عظیم معاون کوآرڈینیٹرز تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.