اس دو روزہ قومی سطح کے اندر واٹر روبوٹک چیلنج (Underwater Robotics Challenge) کا انعقاد مشترکہ طور سے ایم ٹی ایس- اے یو وی کلب اور آئی ای ای ائی اسٹوڈنٹس برانچ (MTS-AUV club and IEEE Student Branch of AMU) اے ایم یو نے کیا تھا جو پہلی مرتبہ ہندوستان میں ہو۔ بین الاقومی سطح پر اس طرح کے (Underwater Robotics Challenge) پروگرام امریکہ میں کئے جاتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کو پروفیسر پرویز مستجاب (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اے ایم یو) کے بدست سرٹیفکیٹ اور 20 ہزار روپے کا نقد انعامات دیے گئے۔
![Underwater Robotics Challenge 2022](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-underwater-robotics-challenge-2022-results-01-7206466_05042022114122_0504f_1649139082_309.jpg)
قومی سطح کے اس "ریموٹلی اوپریٹنگ ویہیکل چیلنج" کے ججز سدھانت واپسی (اینڈ رو میڈیا کے بانی اور سی ای او)، انوج (شریک بانی، اینڈ رو میڈیا)، اور تھامس (چیف روبوٹکس انجینئر، اینڈ رومیڈیا) تھے۔ بناری عمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ٹیم "بٹ مال رو" (BIT-MAL-ROV) کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر دس ہزار روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، دہلی کی ٹیم کو اینڈ رو میڈیا کی طرف سے تکنیکی طور پر سب سے زیادہ مستعد ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹیم نرما (انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نرما یونیورسٹی، گجرات) اور ٹیم ڈی ٹی یو کو شرکت کے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
![Underwater Robotics Challenge 2022](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-underwater-robotics-challenge-2022-results-01-7206466_05042022114122_0504f_1649139082_875.jpg)
یہ بھی پڑھیں:
پروفیسر اکرام خان (چیئرمین، شعبہ الیکٹرانکس انجینئرنگ)، پروفیسر سلمان حمید (چیئرمین، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، پروفیسر محمد مزمل (چئیرمین، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ) اور پروفیسر سلیم انور خان (فیکلٹی ایڈوائزر، اے ٹی ایس، اے یو وی) نے بتایا کی اے یو وی کلب کس طرح انجینئروں کو سمندروں کی گہرائیوں اور انجینئرنگ کے مختلف شعبوں کو وریافت کرنے کے موقع فراہم کرتا ہے۔
انڈر واٹر روبوٹکس میں تحقیق اور باہمی تعاون کے لیے ایم ٹی ایس، اے یو وی کلب اور اینڈ رومیڈیا کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے گئے۔ یہ دو روزہ تقریب یونیورسٹی کے یوسف علی ایکواٹک کمپلیکس (Yousuf Ali Aquatic Complex of the university) میں منعقد ہوئی۔ واضح رہے اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے یکم اور 2 اپریل کو پانی کے اندر ریموٹ سے چلنے والی گاڑیوں کا روبوٹکس مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سے پانچ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔