ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں ایک نوجواں نے لاک ڈاؤن میں ذہنی دباؤ کا شکار گیا جس کے سبب نوجوان نے آج خودکشی کرلی۔
خود کشی کرنے والا نوجوان محمد حیدر تھانہ سول لائن کے علاقے عالم باغ میں گلی نمبر 5 کا رہائشی ہے۔
حیدر علیگڑھ کی ہی ایک گوشت فیکٹری الاناء میں ملازم تھا اور اپنی امی سے کہتا تھا اس ماہ کی تنخواہ نہیں مل پائے گی لاک ڈاؤن کی وجہ سے اور اس کو امید تھی کہ تین مئی کو لاک ڈاؤن کھل جائے گا لیکن پھر 14 دنوں کے لیے بڑھا دیا گیا۔
بھمولا چوکی انچارج چمن سنگھ نے بتایا کہ ’اطلاع موصول ہوتے ہی میں پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچا اور لاش کو پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، خاندان والوں نے بتایا کچھ ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کرلی۔
علیگڑھ سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے بتایا کہ ’وہ بچہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ حالات کو دیکھتے ہوئے، شہر کے حالات، غریبی، محلے کی تکلیف دہ حالات کو دیکھ کر وہ ذہنی دباؤ میں آ گیا اور خودکشی کرلی۔‘