وزیر اعظم نریندر مودی 14ستمبر کو علی گڑھ کا دورہ کرسکتے ہیں۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ پی ایم او آفس سے دورے کی منظوری حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی آفس نے پروگرام کو حتمی شکل دے دیا ہے۔
راجا مہندر سنگھ یونیورسٹی کےعلاوہ وزیر اعظم علی گڑھ ڈیفنس کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ تقریب یونیورسٹی کے لئے لودھا بلاک میں حاصل کی گئی زمیں پر منعقد ہوگی۔
وزیر اعظم پروگرام میں ایک گھنٹہ موجود رہیں گے۔اس دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نائب وزیر اعلی کیسو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما موجود ہونگے۔
ڈاکٹر دنیش شرما علی گڑھ میں 13ستمبر سے قیام کریں گے وہ لودھا علاقے میں ڈیفنس کاریڈور کی سائٹ کا جائزہ لیں گے۔اس کے ساتھ ہی وہ راجا مہند سنگھ گورنمنٹ یونیورسٹی کے لوکیشن کا بھی جائزہ لیں گے۔ امکان اس بات کا بھی ہے کہ وزیر اعظم دھنی پور میں ائیراسٹرپ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں۔
مزید پڑھیں:ملا محمد حسن اخوند افغانستان میں طالبان حکومت کے نئے وزیر اعظم
کلیان سنگھ کے انتقال کے بعد اس ائیر پورٹ کا نام انہیں کے نام سے موسوم ہوگا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو علی گڑھ کا دورہ کر کے 14ستمبر کو وزیر اعظم کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی وزیر اعظم کے آنے کے متوقع مقامات کا دورہ کر کے جائزہ لیں گے۔
(یو این آئی)