ETV Bharat / city

اے ایم یو وائس چانسلر نے سبھی سے ویکسین لینے کی اپیل کی

author img

By

Published : May 20, 2021, 8:41 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو برادری کے سبھی ممبران بشمول اساتذہ، عملہ، طلبہ اور ان کے اہل خانہ اور دیگر متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی طور پر کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے ویکسین لگوائیں تاکہ وہ خود کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے۔

the-amu-vice-chancellor-appealed-to-all-to-get-vaccinated
اے ایم یو وائس چانسلر نے سبھی سے ویکسین لینے کی اپیل کی

آج جاری کردہ ایک اپیل میں وائس چانسلر نے کہا کہ "ویکسین لینے میں ہچکچاہٹ کے نتیجے میں یونیورسٹی ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں بڑی تعداد میں لوگ کووڈ کے شکار ہوئے جس کے نتیجے میں وبا سے متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیکلٹیوں کے ڈین، پرنسپل، شعبوں کے سربراہان، پرووسٹس، سٹیشن انچارج، اساتذہ، تدریسی عملہ اور پوری سابق طلبہ برادری سمیت ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ تمام ملازمین، ان کے اہل خانہ اور طلبہ کو ویکسینیشن کے لیے ترغیب دے اور کوشش کریں کہ سبھی لوگ حکومت ہند اور طبی ہدایت کے مطابق کووڈ 19 سے حفاظت کے ٹیکے لگائیں۔

وائس چانسلر نے اپنی اپیل میں کہا کہ "تمام مطالعات سے واضح ہے کہ ویکسین شدید بیماری، ہسپتال میں داخلہ اور موت سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ کووڈ کی موجودہ حالات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اس کی تیسری لہر کو روکنے کے لیے بھی ویکسینیشن ضروری ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی منظور شدہ ویکسینیشن سینٹر میں 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور 18-44 سال کی عمر کے افراد کے لیے ویکسین لی جاسکتی ہے۔ جے این میڈیکل کالج میں نئے امتحانی مرکز اور آڈیٹوریم میں دو ویکسینیشن مراکز بھی قائم ہے۔

پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو ملازمین سے خاص طور سے اپیل کی کہ وہ اپنے اور اپنے کنبہ کے ممبروں سے متعلق ویکسینیشن کی موجودہ صورتحال کی تفصیل اے ایم یو میڈیکل اٹینڈینس اسکیم (ایم اے ایس) کے دفتر کے ذریعے تجویز کردہ فارمیٹ میں ضرور فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان معلومات سے مستقبل میں صحت کے منصوبے اور ویکسینیشن مہم کی تنظیم نو میں مدد ملے گی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ انفرادی اور معاشرتی سطح پر کووڈ موافق رویہ، یعنی ماسک پہننا، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا، ویکسینیشن وغیرہ ہماری حفاظت کے لیے اور دوسری لہر کے دوران صحت عامہ کے نظام پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے اہم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.